جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

ایرانی سفارتخانے سے جاری بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ عظیم پاکستانی قوم آزادی کی 78ویں سالگرہ منا رہی ہے، ہم بھی پاکستان کی ثابت قدمی، اتحاد اور شاندار کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہیں اور عظیم پاکستانی قوم کی اقدار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوستی اور باہمی احترام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یوم آزادی اور معرکہ حق تقریب، آذربائیجان و ترکیہ کے فوجی دستوں کا مارچ پاسٹ

پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا انتخابی شیڈول جاری

غزہ پر نیا حملہ: اسرائیلی فوج نے منصوبے کی منظوری دے دی

Shares: