اسلام آباد کے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مسلح افواج نے شاندار پریڈ اور فضائی مظاہرہ کیا۔

تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔ایس ایس جی کمانڈوز کے مارچ پاسٹ کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے فوجی دستوں نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آذربائیجان اور ترکیہ کی افواج کے دستوں نے خصوصی طور پر مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔

اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی و سینیٹ کے اراکین، غیر ملکی سفراء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا انتخابی شیڈول جاری

غزہ پر نیا حملہ: اسرائیلی فوج نے منصوبے کی منظوری دے دی

Shares: