شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ دیگر علاقوں پر بھی حملے جاری ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، مسلسل فضائی اور زمینی کارروائیوں کے باعث انسانی بحران میں شدت آ گئی ہے۔اسرائیلی بمباری کے ساتھ ساتھ غزہ میں قحط کی صورتحال بھی بدترین شکل اختیار کر چکی ہے۔ بھوک اور غذائی قلت سے مزید 8 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد بھوک سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 235 ہو گئی ہے۔یورپی ممالک نے غزہ میں بڑھتے قحط پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی سامان کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔ نیوزی لینڈ نے امداد کی فراہمی میں رکاوٹ اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو "شرم ناک” قرار دیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق غزہ میں ملنے والی امداد ضرورت کے مقابلے میں نہایت کم ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 61 ہزار 722 سے تجاوز کر چکی ہے۔

کویت میں زہریلی شراب سے13 ہلاک، 21 نابینا

کراچی اور حب میں ڈوبنے کے واقعات، 5 افراد کی تلاش جاری

چین کا پاکستان کو جدید جنگی قوت بنانے میں مکمل تعاون ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار

سرن ویلی میں طغیانی، 1300 سیاح محفوظ مقام پر منتقل، قراقرم ہائی وے بند

Shares: