16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے، انڈسٹری نے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔
اس کمی کے بعد ڈیزل 285.83 روپے سے کم ہو کر 274.08 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد یہ 264.61 روپے سے بڑھ کر 265.93 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 25 پیسے کم ہو کر 185.46 روپے سے 179.21 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 11 پیسے سستا ہو کر 170.36 روپے سے کم ہو کر 163.25 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔
پٹرولیم انڈسٹری کی ورکنگ کے مطابق اوگرا نے سمری تیار کر کے وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے، جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے، اس کے بعد وزارت خزانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
یومِ آزادی کی تقریر: مودی کو شدید تنقید کا سامنا