حکومت نے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی سمیت مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔
ہر سال یومِ آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں کے لیے اعزازات کی فہرست جاری کی جاتی ہے، اور اس بار کھیلوں کے شعبے میں بھی کئی نام شامل ہیں۔فہرست کے مطابق شاہد آفریدی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، جب کہ سابق خاتون کرکٹر ثنا میر، کوہ پیما شہروز کاشف، گھڑ سوار ملک محمد عطا (مرحوم) اور ڈسکس تھرو میں حیدر علی کو بھی ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔
شوٹنگ میں محسن نواز، اسکواش میں حمزہ خان اور ٹینس میں رشید ملک کو تمغہ امتیاز ملے گا، جبکہ کراٹے میں شاہ زیب رند اور کبڈی میں محمد سجاد کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ اعزازات آئندہ سال 23 مارچ کو تقسیم کیے جائیں گے۔
غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، 24 گھنٹوں میں 49 فلسطینی شہید
وزراء و اراکین پارلیمنٹ کو ایوارڈز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، ماہرین قانون
پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہے، شرجیل میمن








