پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن راشن عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ راشن اور فنڈز براہ راست متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوں گے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے پلوں کی مرمت کا عمل تیز کرنے اور جہاں ضرورت ہو عارضی پل قائم کرنے کا حکم دیا۔ کور آف انجنیئرز کو جلد از جلد بحالی کے کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اضافی فوجی دستے، خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر پہلے سے ہی آپریشنز میں مصروف ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہے اور بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ

شاہد آفریدی سمیت متعدد کھلاڑیوں کو قومی اعزازات ملیں گے

میلانیا ٹرمپ کا ہنٹر بائیڈن کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس

وزراء و اراکین پارلیمنٹ کو ایوارڈز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، ماہرین قانون

Shares: