پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی نے 5 اگست کے احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مرزا عاصم بیگ، انصر کیانی، شمسہ کیانی اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں، وکیل انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں خواتین کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی کسی بھی ملزم سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی،مرزا عاصم بیگ نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے کے بعد بھی ایک کیس درج ہوا اس میں بھی یہی دفعات کاپی کرکے ڈال دی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ کا انصاف کی فراہمی کیلئے منصوعی ذہانت کے استعمال پر زور
وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 9 کارکنان کی ضمانتیں 10،10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیں،واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں پاپو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ٹرمپ کا یوکرینی صدر اور نیٹو حکام کو فون، زیلنسکی پیر کو واشنگٹن پہنچیں گے