امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی ٹیرف تنازع میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکی تجارتی وفد کا 25 سے 29 اگست تک بھارت کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کر دیا گیا، جس کے باعث امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا بھارت پر پہلے ہی 25 فیصد ٹیرف عائد کر چکا ہے، جبکہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے پر اضافی 25 فیصد ٹیرف اگلے دنوں میں نافذ ہوگا، جس کے بعد بھارت کو مجموعی طور پر 50 فیصد ٹیرف کا سامنا ہوگا۔

امریکا نے بھارت کو خبردار بھی کیا تھا کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں، جس سے مجموعی ٹیرف 50 فیصد سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔

پاکستان میں سیلاب پر روس، ترکیہ اور مصر کا اظہارِ افسوس

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 61 ہزار 897 تک پہنچ گئی

ایران کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

ٹک ٹاک کا اے آئی ماڈریٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ، ملازمین کی ہڑتالیں شروع

Shares: