ممبئی ایئرپورٹ پر انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز حادثے کا شکار ہوگئی، تاہم تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔

تفصیلات کے مطابق 16 اگست کو خراب موسم کے باعث انڈیگو کا ایئربس A321 طیارہ کم اونچائی پر پرواز کرتے ہوئے رن وے سے ٹکرا گیا۔ طیارے کا پچھلا حصہ رن وے سے ٹکرانے کے بعد ایک اور پرواز کے دوران بحفاظت لینڈنگ کرلی گئی۔ایئر لائنز کے مطابق طیارے کو معائنہ اور مرمت کے بعد دوبارہ آپریشن میں شامل کیا جائے گا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند روز قبل ڈی جی سی اے نے انڈیگو کو تقریباً 1700 پائلٹوں کی ’سیمولیٹر‘ ٹریننگ میں مبینہ کوتاہیوں پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔

ڈی جی سی اے کے مطابق 1700 پائلٹس نے اپنی تربیت ایسے سمیولیٹرز پر مکمل کی جو کچھ ہوائی اڈوں پر آپریشن کے لیے اہل قرار نہیں دیے گئے تھے۔

کراچی ،18 اگست سے مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد ،بارشوں کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی تمام ہائیکنگ ٹریلز بند

ٹیرف تنازع، امریکا بھارت تجارتی مذاکرات منسوخ

پاکستان میں سیلاب پر روس، ترکیہ اور مصر کا اظہارِ افسوس

Shares: