اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعدراول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جس کے پیش نظر انتظامیہ نے اسپیل ویز کھول دیئے۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.50 فٹ پر پہنچنے پر اسپل ویز کھولے گئے ، ضلع انتظامیہ نے ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کی اپیل کی ہے،انتظامیہ نے قریبی علاقوں کے مکینوں کو الرٹ رہنے اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔
واضح رہے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں ، جڑواں شہروں میں چٹھہ بختاور ، کری روڈ ، صادق آباد اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہےاسلام آباد کے مختلف سیکٹرز بشمول ایف-6، جی-6، جی-8، آئی-8، ایف-10، جی-10، بہارہ کہو، ترامڑی اور بنی گالہ میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پرپانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
آئندہ ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ ممکن ہیں، این ڈی ایم اے کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیدپور میں سب سے زیادہ 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گولڑہ میں 45 اور ایچ-8 میں 14 ملی میٹربارش ہوئی،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی تیزبارش ہوئی، جن میں ڈبل روڈ، سکس روڈ، کھنہ پل اور سیٹلائٹ ٹاؤن شامل ہیں، شمس آباد میں 16 ملی میٹراور بوکرا میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،بارش کے بعد واسا اورضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف رہیں تاہم سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یورپ میں ٹرمپ، پیوٹن اور زیلنسکی کے سہ فریقی اجلاس کا امکان








