امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خیبر پختونخوا، کشمیر،شمالی علاقہ جات میں،امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم سے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی اختلافات سے ہٹ کر صوبوں کی مدد کرے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشکل کی اس گھڑی میں مل کر اقدامات کرنے چاہییں،جماعت اسلامی اور الخدمت پاکستان کے کارکنان امدادی سرگرمیوں میں حکومت کی معاونت کریں گے،ہم دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں،جماعت اسلامی کے کارکنان نے پہلے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم نے500ٹن سے زائد امدادی سامان متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کردیا ہے۔ وزیراعظم نے امدادی سرگرمیوں میں جماعت اسلامی کے کردار کو سراہا ،اس سے قبل امیر جماعت اسلامی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو فون کرکے بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

سپریم کورٹ ججز کیلئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی نئی پالیسی نافذ ، چھٹیوں کے قواعد میں بھی ترمیم

دریں اثنا مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ملک بدامنی اور لوٹ مار کا شکار ہے سیاست یرغمال ہے اور اس کا مطلب جھوٹ اور دھوکہ دہی سمجھا جاتا ہے، سیاست گولی، گالی اور قوم کو تعصبات پر تقسیم کرنا کی شکل اختیار کرچکی ہے جماعت اسلامی سیاست کو دین کے طابع کرنا چاہتی ہے، ہم انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی حاکمیت کا نظام لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سیاستدان اپوزیشن میں ہوتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی شکایت، اقتدار میں آکر چاپلوسی کرتے ہیں، عوام ایک دوسرے سے نہیں، ان سے نفرت کریں جو انہیں تعصبات پر تقسیم کرتے ہیں، قوم پرستی کی سیاست جہالت ہے اور یہ مفاد پرستوں کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔

پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

Shares: