غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر بھی بڑی تعداد میں مظاہرین موجود ہیں جن میں یرغمالیوں کے اہلِ خانہ بھی شامل ہیں۔مظاہرین نے "غزہ میں جنگ روکو، یرغمالیوں کو واپس لاؤ” کے نعرے لگائے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، کئی مقامات پر سڑکوں پر آگ لگا کر شاہراہیں بند کر دی گئیں۔اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپوں کا استعمال کیا اور کارروائی کرتے ہوئے 38 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کے مطالبے پر ہونے والے ان احتجاجوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے مظاہرے حماس کو تقویت پہنچا رہے ہیں، جبکہ حماس کے خاتمے کے بغیر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ دراصل حماس کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔
اسحاق ڈار اور ازبک ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ
خیبرپختونخوا ہیلی کاپٹر حادثہ: بلیک باکس برآمد
نیویارک کلب میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی
بجلی چوری سے نقصانات میں معمولی کمی، نقصانات 194 ارب روپے کم