خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج نے مینگورہ کے متاثرین میں راشن تقسیم کیا جبکہ مانسہرہ، نیل بان اور بٹگرام میں بھی امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ متاثرین میں دودھ اور دیگر خوراک تقسیم کی گئی اور میڈیکل کیمپ میں 100 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔امدادی کارروائیوں کے دوران بونیر سے اب تک 274 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ متاثرہ سڑکوں کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے باغیچہ روڈ کو صرف 18 گھنٹوں میں بحال کر دیا۔
گلگت بلتستان کے گاؤں ٹیرو میں پاک فوج نے فیلڈ اسپتال قائم کیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم مقامی افراد کو 24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ راستوں کی بندش کے باعث عوام کو صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس پر مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں ادویات دی گئیں۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پاک فوج نے متاثرین میں آٹا، چاول، دالیں، پینے کا پانی اور دیگر اشیائے خور و نوش پر مشتمل راشن بھی تقسیم کیا۔
جشن آزادی پر حملے کا منصوبہ ناکام ،یونیورسٹی پروفیسر سمیت 3 دہشت گرد گرفتار
حماس نے اسرائیلی منصوبے کو مسترد ، خیمہ بستیوں کو "نسلی کشی کی مہم” قرار دے دیا
حماس نے اسرائیلی منصوبے کو مسترد ، خیمہ بستیوں کو "نسلی کشی کی مہم” قرار دے دیا
بھارت بدمعاش ریاست، عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے،حنا ربانی کھر