وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے دورۂ جاپان کے سلسلے میں ٹوکیو پہنچ گئیں جہاں مسلم لیگ ن جاپان کے کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
مریم نواز کی ہوٹل آمد پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سابق جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود، صدر ملک نور اعوان، چیئرمین ملک یونس اور جنوبی کوریا کے صدر راجہ عامر اقبال نے مریم نواز کو گلدستے پیش کیے۔استقبالیہ تقریب میں مسلم لیگ ن جاپان کے جنرل سیکریٹری شمس بٹ، سینیئر نائب صدر قدیر مغل، چوہدری عنصر، ملک کاشف اعوان، ناصر گجر، ابرار شاہ، وسیم کمبوہ، شاہد مجید، عاطف بٹ، عبد الستار سمیت درجنوں عہدیداران اور کارکنان شریک ہوئے۔
پرجوش کارکنان بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے "مریم نواز زندہ باد” اور "نواز شریف قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں” کے نعرے لگاتے رہے۔تقریب میں شریک رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت نے مسلم لیگ ن کو نئی توانائی دی ہے اور ان کا یہ دورہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ رشتے مضبوط کرنے کا بھی ذریعہ ثابت ہوگا۔
شرکاء نے امید ظاہر کی کہ مریم نواز اپنے دورہ جاپان کے دوران ایسی پالیسیوں اور اقدامات کا اعلان کریں گی جو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو براہِ راست فائدہ پہنچائیں گے۔
سیلابی تباہی، اموات کی تعداد 328 ، قادر نگر میں 84 جانیں ضائع
خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری
جشن آزادی پر حملے کا منصوبہ ناکام ،یونیورسٹی پروفیسر سمیت 3 دہشت گرد گرفتار
حماس نے اسرائیلی منصوبے کو مسترد ، خیمہ بستیوں کو "نسلی کشی کی مہم” قرار دے دیا