حیدر آباد سول ہسپتال کے پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ خاور حسین کی میت کا دوبارہ پوسٹمارٹم جاری ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ خاور حسین کی میت کے دوبارہ پوسٹمارٹم کے احکامات ملے تھے، پوسٹ مارٹم کے دوران تشدد یا مزاحمت کا کوئی نشان نہیں ملا، فی الحال موت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا،2 دن میں ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کی جائے گی، جس میں اپنی فائنڈنگز کے حوالے سے آگاہ کر دیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ سروسز سندھ نےصحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم جاری کیا،دوبارہ پوسٹمارٹم کے لیے ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ نے پولیس سرجن لیاقت یونیورسٹی اسپتال کو خط لکھا،ڈی جی ہیلتھ سروسز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صحافی خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم حیدرآباد میں کیا جائے گا۔

وزیر خان مسجد کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر ماڈل اور فوٹوگرافر پر مقدمہ درج

واضح،رہے کہ سینئر صحافی خاور حیسن کی ہفتے کی شب سانگھڑ میں ہوٹل کے باہر پارکنگ میں موجود گاڑی سے گولی لگی لاش ملی تھی،بعد ازاں خاور حسین کی موت کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی تھی،کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) آزاد خان کر رہے ہیں، جب کہ کمیٹی ممبران میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) غربی عرفان بلوچ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ شامل ہیں۔

دوسری جانب صحافی خاور حسین کے بھائی اعجاز حسین نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھائی خوش مزاج اور باہمت شخص تھا، خود کشی نہیں کرسکتا تھا، خاور نے کسی پریشانی یا جھگڑے کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا-

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

Shares: