ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ نے ٹی وی اور ڈیجیٹل اشتہارات کی قیمتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ہائی وولٹیج میچ کے دوران 10 سیکنڈ کا ٹی وی اشتہار 51 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ مکمل اشتہاری پیکج کی قیمت 14 کروڑ روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔کو-پریزنٹنگ پارٹنرشپ اور کو-پاورڈ پیکج کی قیمت تقریباً 58 کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ کا ریٹ بھی 41 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی اشتہارات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں، جہاں کو-پریزنٹنگ اور ہائی لائٹس پارٹنرشپ تقریباً 96 کروڑ روپے میں دستیاب ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رائٹس ہولڈرز کو توقع ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاک-بھارت میچ ریکارڈ توڑ ویورشپ حاصل کرے گا۔یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر کو یو اے ای میں ہوگا، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کو ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
موسمیاتی تبدیلیاں، بطور قوم غلطی کہاں ہوئی؟، پی ٹی آئی کو جواب؟
ڈیرہ غازی خان میں واسا کا باضابطہ افتتاح
صدر ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات، سہ فریقی مذاکرات کی پیشکش
صحافی خاور حسین کی موت، آئی جی سندھ کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی قائم