بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے نئی دہلی میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ابتدائی بات چیت میں کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت اسی وقت ممکن ہے جب سرحد پر امن قائم ہو۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق وانگ یی دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں، جہاں وہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے ساتھ سرحدی امور پر بات کریں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ے شنکر نے وانگ یی سے گفتگو میں کہا کہ سرحدی مسائل پر بات کرنا نہایت اہم ہے کیونکہ تعلقات میں کسی بھی مثبت پیشرفت کی بنیاد سرحدی علاقوں میں امن و سکون کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ 2020 کے سرحدی تصادم کے بعد مغربی ہمالیہ میں تعینات اپنی فوجوں کو واپس بلائیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اگلے دو روز میں بھارت اور چین کے خصوصی نمائندوں کے درمیان اہم ملاقاتیں ہوں گی، جن میں دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے اشتہارات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر
موسمیاتی تبدیلیاں، بطور قوم غلطی کہاں ہوئی؟، پی ٹی آئی کو جواب؟
صدر ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات، سہ فریقی مذاکرات کی پیشکش
پیوٹن اور مودی کی ٹیلیفونک گفتگو، عالمی امور پر تبادلہ خیال