سینیٹ میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 منظور،قانون 3 سال کے لئے لاگو ہو گا،قانون کے تحت ملک دشمن سرگرمیوں، دہشت گردی اور ،اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے خدشے پر مشکوک فرد کو 3 ماہ کے لئے نظر بند رکھا جا سکے گا

سینیٹ اجلاس میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ 2022 سے 2025 تک اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی اور گمشدگی کے 466 مقدمات درج ہوئے، جن میں 228 بچیاں اور 246 بچے متاثر ہوئے، 357 ملزمان گرفتار ہوئے لیکن صرف 14 کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ 36 بری ہوگئے۔ینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سزا دینے کی شرح اتنی کم کیوں ہے، دیکھا جائے تو سزا کی شرح صرف4.2 فیصد ہے، 95 فیصد کو سزا نہیں ہوئی، اسلام آباد میں ریپ کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں صرف 24 لوگوں کو سزا ہوئی۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں انویسٹیگیشن اور پروسیکیوشن کی وجہ سے ریپ کیسز میں 15 فیصد کمی آئی، ریپ میں نامزد افراد گرفتار کیے جاتے ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سزا دینا پولیس کا کام نہیں ہے یہ عدالت کا کام ہے، پولیس پراسیکیوشن اور تحقیقات میں اپنا کام پورا کر رہی ہے، سزا دینا عدالت کا کام ہے وہ کیوں نہیں کرتے یہ آپ عدالت یا وکلاء سب پوچھیں، اسلام آباد میں ریپ کیسز میں سزا کی شرح باقی صوبوں سے بہتر ہے۔

Shares: