وفاقی اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکریٹری دانیال چوہدری نے اسلام آباد میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور برطانیہ 2011 سے اعلیٰ سطحی مکالمے میں مصروف عمل ہیں۔اس میں تجارت، اقتصادی ترقی، ثقافتی تعاون، سیکیورٹی اور تعلیم جیسے شعبہ جات شامل ہیں۔دونوں ممالک نے بات چیت کو مزید گہرا اور وسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔دانیال چوہدری نے پاکستان کی جمہوری سمت کو اجاگر کیا اور کہا کہ پائیدار جمہوریت کے لیے مضبوط ادارے اور تعمیری مکالمہ ضروری ہیں۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں سے متعلق ٹیکس اور دیگر سہولتوں پر بھی بات ہوئی۔

جین میریٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کی معاونت کے اقدامات کو سراہا اور تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔دانیال چوہدری نے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور غلط معلومات کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر کو اپنے حلقے میں تعلیمی اصلاحات کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی۔

پنجاب پولیس کو جاپان ماڈل پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ

اسرائیل نے مغربی کنارے میں متنازع بستی کے قیام کی منظوری دے دی

حج 2026: سرکاری اسکیم میں صرف 1640 نشستیں باقی

Shares: