وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کا کام مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بحالی کے کاموں کو پورے خلوص کے ساتھ جاری رکھنا ہوگا جب تک یہ اپنے اختتام کو نہ پہنچ جائے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دنوں میں طوفانی بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آئی ہے، سوات، صوابی،مانسہرہ،شانگلہ میں بھی بے پناہ نقصانات ہوئے، خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے سے فلش فلڈنگ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا-
وزیراعظم نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ علاقے بونیر کا دورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف بھی ہمراہ تھے جہاں بے پناہ نقصان ہوا، آفت کی اس گھڑی میں وفاق نے صوبائی حکومت ساتھ مل کر کام کیا، وفاقی وزرا نے امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لیا، جب تک بحالی اور تعمیر نو کا کام مکمل نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے،متاثرین کی مدد و بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، سب مل کر کام جاری رکھیں گے۔
بھارت اپنی عادت کے مطابق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے،دفتر خارجہ
وزیر اعظم نے کہا کہ امیر مقام کی زیر قیادت امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 700اموات ہوئیں،چین کے وزیرخارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، جلد میں بھی چین کا دورہ کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔
برطانیہ کا سیلاب متاثرین کیلئے 13 لاکھ پاؤنڈ امداد کا اعلان








