اوکاڑہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے نواحی علاقوں میں متعدد بھٹوں کی اچانک چیکنگ کی۔ اس دوران انہوں نے فضائی آلودگی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ایک بھٹہ مالک پر جرمانہ عائد کیا۔
چوہدری رب نواز نے اس موقع پر کہا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ مالکان کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھٹوں میں ‘زگ زیگ ٹیکنالوجی’ کا استعمال کیا جائے اور ماحول دوست مٹیریل کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی اور مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔








