امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیشنل گارڈز کے ہمراہ دارالحکومت کی سڑکوں پر گشت کریں گے تاکہ واشنگٹن ڈی سی میں درپیش ’کرائم ایمرجنسی‘ سے نمٹا جا سکے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لیے طاقت کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے سیکڑوں نیشنل گارڈز کو واشنگٹن طلب کرتے ہوئے کہا تھا: ’’ہم اپنا دارالحکومت واپس لیں گے۔‘‘ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا: ’’میں آج رات پولیس اور فوج کے ساتھ باہر نکلنے کا ارادہ رکھتا ہوں، ہم اپنا کام کریں گے۔‘‘
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایک روز قبل نائب صدر جے ڈی وینس کو واشنگٹن میں تعینات فوجیوں سے ملاقات کے دوران عوامی احتجاج اور نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا، مظاہرین نے ’’فری ڈی سی‘‘ کے نعرے بھی بلند کیے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ واشنگٹن پولیس کی اعلیٰ قیادت کے مشورے کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کی کمان پر کنٹرول حاصل کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔
کچھ شہریوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم متعدد نے اسے غیرضروری طاقت کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہاں دکھائی ہی نہیں دیتا جہاں جرائم کی شرح زیادہ ہے۔
وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی مکمل مدد کا حکم
ہردس میں سے چار وزرائے اعلیٰ کے خلاف فوجداری مقدمات
خدمت خلق کے یہ جوان اور ہمارا فرض،تحریر: سعد فاروق
کبوتر پکڑ لیا،سرنڈر مودی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، گودی میڈیا ہلکان
صدر مملکت نے 11واں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل دے دیا








