یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کردیا جس کے بعد تل ابیب میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کے ساتھ ہی وسطی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے،اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یمن کے حوثیوں کی طرف سے فائر کیے گئے میزائل فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے گئے، واقعے کے دوران فضائی دفاعی نظام نے میزائل کو روکنے کی کئی کوششیں کیں تاہم، اسرائیلی پولیس کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
’روئٹرز‘ کے مطابق یمن کے حوثی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے خلاف تین کارروائیاں کی ہیں، جن میں ایک بیلسٹک میزائل بین گوریون ایئرپورٹ کی جانب فائر کرنا بھی شامل ہےحملے کا دعویٰ حوثی گروہ کے فوجی ترجمان یحییٰ سَریع نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کیا۔
سندھ کابینہ کے 3 وزرا جامعات کے پرو چانسلر مقرر
ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروہ، جو یمن کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقوں پر قابض ہے، اسرائیل پر حملے کر رہا ہے اور تجارتی جہاز رانی کی راہ میں بھی رکاوٹیں ڈال رہا ہے،حوثی گروہ کئی بار کہہ چکا ہے کہ اس کے حملے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر کیے جا رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے لگے