پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 6 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلہ دیشی مشیر خارجہ امور کی نگرانی میں سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کیلیے ویزے سے متعلق معاہدے، دونوں ملکوں کی فارن سروس اکیڈمیوں اورایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان اور بنگلہ دیش سنگباد سنگستھا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے،علاوہ ازیں انسٹیٹیوٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلہ دیشی انسٹیٹیوٹ انٹرنیشنل ایند اسٹریٹجک اسٹڈیز اور پاکستان بنگلہ دیش ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

قبل ازیں دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیادفتر خارجہ کے مطابق ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات کے دوران اعلیٰ سطح و عوامی سطح پر روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں اضافے کے منصوبے اور انسانی بنیادوں پر تعاون کے امور زیر بحث آئے اور سارک کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا بحران کے حل پر زور دیا گیااس موقع پر بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ امور محمد توحید حسین نے اسحاق ڈار کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا-

Shares: