بھارتی فورسز نے 15 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا، تمام ماہی گیروں کا تعلق ضلع سجاول سے ہے۔

فشر فوک فورم کے ترجمان کے مطابق پاکستانی ماہی گیر سمندر میں مچھلی کا شکار کر رہے تھے کہ بھارتی نیوی نے انہیں گرفتار کر کے حراست میں لے لیا۔ تنظیم نے کہا کہ ماہی گیروں کو حراست میں لینا نہ صرف انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے خلاف ہے بلکہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔فشر فوک فورم نے مزید کہا کہ سرحدی حدود کے تعین میں مسائل اور ماہی گیروں کی غربت کے باعث اکثر ایسے واقعات پیش آتے ہیں، جس میں بے گناہ ماہی گیر سمندری حدود سے لاعلمی کے باعث گرفتار ہو جاتے ہیں۔

فورم نے حکومتِ پاکستان اور وزارتِ خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی حکام کے سامنے یہ معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھائیں اور ماہی گیروں کی جلد از جلد رہائی کو یقینی بنائیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار پاکستانی ماہی گیر بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے باوجود یہ مسئلہ مسلسل برقرار ہے۔

اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 ہوگئی

پیپلز پارٹی سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے، شرجیل میمن

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ حکومت کا روڈ کٹنگ فنڈز کی تحقیقات کا فیصلہ، اخراجات زیرِ سوال

Shares: