نائب وزیرِ اعظم اور وفاقی وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِ اعظم بیگم خالدہ ضیاء سے ڈھاکا میں ملاقات کی۔

یہ ملاقات اسحاق ڈار کے دورۂ ڈھاکا کے دوران ہوئی، جہاں وہ اس سے قبل بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے بھی ملے تھے۔ ملاقات میں بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام بھی شریک تھے۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلادیش کے باہمی تعلقات، سیاسی و اقتصادی تعاون اور خطے کی بدلتی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کی جانب سے بیگم خالدہ ضیاء کی صحت اور عافیت کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری،امیدواروں کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں ایک اور بڑی تبدیلی کا امکان

بھارت: مندر میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی لڑکیوں کو دفنانے والا شخص گرفتار، انکشافات

Shares: