قصور
دریائے ستلج میں سیلاب، ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے اور سیلاب کی صورتحال برقرار ہے
گنڈا سنگھ والا (ڈی/ایس فیروز پور) میں پانی کی سطح 21.10 فٹ جبکہ اخراج 1,33,770 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے
تلوار پوسٹ پر پانی کی سطح 9.20 فٹ،بکارکے پوسٹ پر ریڈنگ لیول 625.40 اور
فتح محمد پوسٹ پر پانی کی سطح 11.70 فٹ ہے
انتظامیہ کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی آمد کے باعث نچلے درجے کے علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ
دریا کے کنارے اور نچلے علاقوں میں رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں اور
کسان حضرات اپنی فصلیں اور مال مویشی اونچے مقامات پر منتقل کریں
عوام الناس غیر ضروری طور پر دریائی علاقوں کا رخ نہ کریں نیز کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں
ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے