دریائے راوی اور دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جس پر سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا،جبکہ بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاع دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاع دے دی ہے، بھارت نے اطلاع سفارتی ذرائع سے پاکستان کو دی، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت اطلاع نہیں دی،اضی میں بھارتی واٹر کمیشن براہ راست اطلاع دیتا تھا۔ پاکستانی حکام نے بھارتی اطلاع سے انڈس واٹر کمیشن کو آگاہ کیا جبکہ پاکستانی انڈس واٹرکمیشن نے سیلاب سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے دریائے راوی پر درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا،دریائے راوی اور اس کے ملحقہ ندی نالوں میں شدید بارشوں کے باعث تھین ڈیم 1717 فٹ کے ساتھ 86 فیصد تک بھر چکا ہے تھین ڈیم سے پانی کے اخراج اور بھارتی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
لاہور: آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے،ایل ڈبلیو ایم سی
پیر پنجال رینج کے نالوں بشمول بین، بسنتر اور ڈیک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہےدریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پر حالیہ بہاؤ 64ہزار کیوسک تک ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹوں میں جسر کے مقام پر درمیانے درجے تک کا سیلاب متوقع ہے۔
ڈیم سے اخراج کی صورت میں سیالکوٹ، نارووال، قصور اور گردونواح کے نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں لہٰذا شہریوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں،عوام ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے جاری کردہ الرٹ اور ہدایات پر عمل کریں، این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔
ثابت کر سکتی ہوں سیکریٹری جنرل ہاکی فیڈریشن کی تعیناتی غیرآئینی ہے۔شہلا رضا
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے ستلج ہریکے کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے اور اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی،دریائے ستلج میں ہریکے ڈاؤن اسٹریم پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا۔
بہاولنگر کے دریائے ستلج سے ملحقہ علاقے شدید خطرات کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ سیلابی ریلوں نے دریائی پٹی میں تباہی مچا دی ہے جبکہ زمینی کٹاؤ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہےمتعدد دیہاتوں میں پانی داخل ہونے سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں دریا برد ہوگئیں۔ زرعی زمینیں تباہ ہونے کے باعث کاشت کار شدید مشکلات کا شکار ہیں،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن تیز کردیا ہے تاہم مسلسل بڑھتے پانی کے بہاؤ نے صورتِ حال مزید سنگین بنا دی ہے.مقامی افراد نے حکام سے فوری اقدامات اور حفاظتی بند مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
اسپیس ایکس کا دسواں اسٹارشپ مشن مؤخر
پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی،لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز جبکہ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل کریں،انہوں نے ہدایت کی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کو پیشگی حساس مقامات پر تعینات کریں، موسلادھار بارشوں کی صورت میں شہریوں کو پیشگی آگاہ کریں۔ مساجد میں اعلانات اور لوکل سطح پر شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔
دیر بالا :پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 5 خوارج ہلاک، 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی