وزارت اقتصادی امور نے نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کی بیرونی فنڈنگ رپورٹ جاری کردی۔
اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 کے مقابلے میں جولائی میں بیرونی فنڈنگ میں 4 ارب 55 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔ تاہم سالانہ بنیادوں پر جولائی 2025 میں تقریباً 26 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 میں پاکستان کو 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی فنڈنگ ملی، جبکہ گزشتہ برس جولائی میں یہ رقم 43 کروڑ 64 لاکھ ڈالر تھی۔ جون 2025 میں پاکستان کو 5 ارب 25 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ ملی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں پاکستان نے 67 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ لیا جبکہ 1 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی گرانٹس موصول ہوئیں۔وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے 19 ارب 77 کروڑ ڈالر سے زائد بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ لگایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں سعودی عرب اور چین سے 9 ارب ڈالر ڈپازٹ ملنے کا امکان ہے، جن میں سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر اور چین سے 4 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ شامل ہیں۔
سلمان اکرم راجا کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی
ایرانی صدر اور روسی صدر پیوٹن کی ٹیلیفونک گفتگو
وزیراعظم کی غذر کے قومی ہیروز سے ملاقات، 25،25 لاکھ کے انعامی چیک اور شیلڈز پیش
پنجاب میں سیلابی خطرہ، مریم نواز نے انخلا کے احکامات جاری کر دیے








