برطانیہ میں تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 3 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں عملے کے 4 افراد سوار تھے جو آئل آف وائٹ میں کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا۔ زخمی شخص کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ حادثہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، تاہم متاثرین کے اہل خانہ کو اطلاع دینے اور ان کی مدد کرنے کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے حالات پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا، تاہم ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں۔
سلمان اکرم راجا کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی
ایرانی صدر اور روسی صدر پیوٹن کی ٹیلیفونک گفتگو
وزیراعظم کی غذر کے قومی ہیروز سے ملاقات، 25،25 لاکھ کے انعامی چیک اور شیلڈز پیش
پنجاب میں سیلابی خطرہ، مریم نواز نے انخلا کے احکامات جاری کر دیے








