کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ نے پیر کو ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا ہے،یہ معاہدہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تجارتی شراکت داروں پر امریکی کمپنیوں کے ساتھ زیادہ کاروبار کرنے کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔

کوریا ایئر کے سی ای او، والٹر چو کے مطابق یہ معاہدہ کوریا ایئر کے بیڑے کو جدید بنانے کے لیے اہم ہے، خاص طور پر جب یہ ایئرلائن اسایانا ایئرلائنز کے ساتھ انضمام کی تیاری کر رہی ہے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے 15 فیصد ٹیکسز کے مسئلے پر ملاقات کی۔

معاہدے کی تقریب میں دونوں ممالک کے حکومتی اہلکار اور کاروباری شخصیات موجود تھیں، جن میں امریکی وزیر تجارت ہوارڈ لوٹ نک اور جنوبی کوریا کے وزیر تجارت کم جونگ-کوان شامل تھے سام سنگ، ہنڈائی موٹر گروپ اور نیویڈا کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، معاہدےکے تحت 103 طیارے خریدے جائیں گے جن کی مالیت قریباً 36 ارب ڈالر (24 ارب پاونڈ) ہے اس میں بوئنگ 787، 777 اور 737 طیارے شامل ہیں۔

عشرہ رحمت اللعالمینؐ، ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

بوئنگ-کوریا ایئر معاہدے کے تحت، ایئرلائن 50 بوئنگ 737-10 طیارے، 45 طویل فاصلے کے مسافر طیارے اور 8 777-8 فریٹر کارگو طیارے خریدے گی۔ بوئنگ کے مطابق یہ معاہدہ امریکا میں قریباً 135,000 روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس تازہ خریداری کے بعد، کوریا ایئر نے اس سال بوئنگ طیاروں کے لیے 150 سے زائد آرڈرز اور وعدے کیے ہیں۔

یہ معاہدہ عالمی سطح پر امریکی تجارتی شراکت داروں کی بڑی بوئنگ خریداری کی رجحان کا حصہ ہے۔ جولائی میں، جاپان نے 100 طیارے خریدنے کا وعدہ کیا تھا، جبکہ انڈونیشیا کی گارڈا ایئر لائن نے 50 طیارے خریدے تاکہ امریکی ٹیکسز میں کمی ہو سکے۔ یہ معاہدے بوئنگ کو یورپی حریف ایئر بس کے مقابلے میں مارکیٹ شیئر بحال کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔

ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،رواں سال مجموعی کیسز23 ہوگئے

اگرچہ بوئنگ نے گزشتہ چند برس میں کئی بحرانوں کا سامنا کیا، جن میں 2 مہلک حادثات، درمیانی پرواز کے دوران تکنیکی نقص اور 2024 میں کارکنوں کی 8 ہفتے کی ہڑتال شامل ہیں، کمپنی نے کوریا ایئر کے اس معاہدے کو “تاریخی” قرار دیا ہے اور اسے امریکی فضائی صنعت اور دوطرفہ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی اہم پیشرفت قرار دیا ہے-

دیگر تجارتی معاہدے بھی سامنے آئے، جن میں سام سنگ کی شپ بلڈنگ شاخ اور امریکی کمپنی ویگور میرین گروپ کے درمیان امریکی بحریہ کی دیکھ بھال کے لیے تعاون شامل ہے اس سے قبل، جنوبی کوریا نے واشنگٹن کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدے کے تحت امریکی شپ بلڈنگ صنعت کی مدد کے لیے 150 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی تھی،ہنڈائی نے بھی امریکا میں اپنے سرمایہ کاری منصوبے کو 21 ارب ڈالر سے بڑھا کر 26 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا اور نئی فیکٹری قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جہاں سالانہ 30,000 روبوٹس تیار کیے جائیں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

Shares: