مانگا منڈی،دم کرنے والا عامل پکڑا گیا

عامل کی دم کرنے کے بہانے خاتون سے نازیبا حرکات،کنول شہزادی سر درد کے دم کیلیے عامل بابا عارف کے پاس گئی،بابا عارف دم کے بہانے خاتون کے جسم کے حساس حصوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگا،خاتون بھاگنے میں کامیاب ہوگئی اور تھانہ مانگا منڈی میں درخواست دے دی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے عامل بابا عارف کو گرفتار کر لیا

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرچیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے14سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچی اور لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی،سارہ احمد کا کہنا تھا کہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں 14سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ تشدد اور زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے۔سٹیج اداکارہ کے گھر پر کام کرنے والی کمسن گھریلو ملازمہ کو سٹیج اداکارہ نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔کمسن گھریلو ملازمہ کو سٹیج اداکارہ کے گھر 5 افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد سٹیج اداکارہ کو گرفتار کر لیا۔مبینہ تشدد اور زیادتی کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کو ہیر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں ہنجروال پولیس نے 15 کال پر بروقت کاروائی کرتے ہوئےبچی کو حراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق 12 سالہ اریبہ اپنی خالہ کے ساتھ خریداری کے لئے اتوار بازار گئی تھی،دکاندار ملزم ثناء اللہ نے اریبہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور چھیڑ چھاڑ کرنے لگا،ملزم ثناء اللہ نے بچی کو فزیکلی اور جنسی طور پر حراساں کیا، ملزم ثناء اللہ کے خلاف بچی کے والد مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ہنجروال پولیس نے ملزم کو ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی سے فوری گرفتار کر لیا،

Shares: