سیالکوٹ میں ہونے والی طوفانی بارش نے شہر کو ڈبو دیا، اب تک 355 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مرکزی شہر اور گردونواح کے تمام علاقے زیرِ آب آگئے، کوئی سڑک، چوراہا، بازار یا محلہ ایسا نہیں جہاں 2 سے 3 فٹ پانی جمع نہ ہو۔بارش کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے، گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔شدید بارش کے باعث واپڈا کے بیشتر فیڈرز ٹرپ کر گئے اور کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔نالہ ڈیک میں 70 ہزار کیوسک کا ریلا گزرنے سے متعدد دیہات متاثر ہوئے، جن کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، ریسکیو ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے درجنوں افراد کو بھی نکالا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا بوجھ حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے واسا کو الرٹ رہنے اور تمام نکاسی پوائنٹس پر عملہ و مشینری ہنگامی بنیادوں پر پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات جاری ہیں۔

کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی منظوری

امریکا میں پاکستانی سفیر کا ہر محاذ پر بھارت کا مقابلہ کرنے کا عزم

کوئٹہ: ڈیگاری قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتولہ کا دیور گرفتار

بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گرد ہلاک

Shares: