بھارت کی جانب سے دریاؤں میں لاکھوں کیوسک پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں پاکستان کے مختلف علاقے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں،دریائے ستلج میں شدید طغیانی سے 50 دیہات زیر آب آگئے جبکہ 126 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا سیلابی صورتحال میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے صوبے کے 7 اضلاع میں فوج کو طلب کرلیا گیا۔

پاکستان میں حالیہ دنوں سیلابی صورتِ حال نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے کئی اضلاع میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، ہزاروں افراد بے گھر ہوئے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے،محکمہ موسمیات اور ندی نالوں کے حفاظتی اداروں نے مزید بارشوں اور اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس صورتحال میں نارووال کے قریب سکھوں کے مقدس مذہبی مقام گردوارہ دربار صاحب کرتارپور بھی متاثر ہوا ہے،نارووال میں سول انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے،سیلابی ریلے نے گردوارہ دربار صاحب کو گھیر لیا اور اس کی دیواریں اور اردگرد کے حصے پانی میں ڈوب گئے، جس سے مقامی آبادی اور سکھ برادری میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے-

https://x.com/rizwan_media/status/1960557789010391397

سکھ برادری نے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ کرتارپور راہداری اور گردوارہ دربار صاحب کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو نہ صرف گردوارہ بلکہ پورا علاقہ شدید متاثر ہو سکتا ہے-

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، 72 سے زائد دیہات شدید متاثر

آج رات شاہدرہ سے بڑا سیلابی ریلا گزرے گا،چناب،راوی میں فلڈ الرٹ جاری

Shares: