وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے شعبہ مائننگ اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے ملاقات کی-

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان صنعت و تجارت میں ماضی کا اشتراک انتہائی مثبت رہا ہے، پاکستان اور جاپان معاشی تعاون کی تجدید نو کے لیے پرعزم ہیں اور حکومت جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں جاپانی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے پاکستان خاطر خواہ فائدہ حاصل کر سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے اور بین الاقوامی سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان کے بڑے معاشی اور ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں، پاکستان کی کم لاگت والی افرادی قوت سرمایہ کاروں کو مسابقتی ماحول فراہم کرتی ہے اور حکومت ملک کو سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری بچی کی پیدائش

اس موقع پر جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے حکومت پاکستان اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کی پاکستان میں معاشی منصوبوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے اور جاپان تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

آبی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے والوں کو پھانسی دینے کی تجویز

Shares: