بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان،کے طبی معائنے کے لیے راولپنڈی کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں درخواست دائر کردی گئی ، جس پر اے ٹی سی نے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔
درخواست عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے وکلا کے ذریعے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مکمل میڈیکل چیک اپ اور آنکھوں کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔
درخواست کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،درخواست گزار کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے آنکھوں میں شدید دباؤ اور دھندلے پن کی شکایت کی، 73 سالہ عمران خان 2 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں، اور ان کا آخری طبی معائنہ 4 نومبر 2024 کو ہوا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس
درخواست گزار نے کہا کہ بارہا درخواستیں دینے کے باوجود ان کا معائنہ نہیں کیا گیا، موجودہ وفاقی و پنجاب حکومت کے ماتحت کام کرنے والے ڈاکٹروں پر بھروسہ نہیں، عمران خان کے ذاتی ڈاکٹروں کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے،عدالت فوری طور پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے۔
عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔
وزیراعظم سے جاپانی بینک کے وفد کی ملاقات








