کراچی کے علاقے پپری میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 35 سالہ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

بن قاسم تھانے کے ایس ایچ او فیصل رفیق کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل متھرو خان موٹر سائیکل پر سوار تھے جب سندھ گوٹھ کے قریب حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی۔ انہیں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہارنا پڑی۔ایس ایچ او کے مطابق مقتول نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور وہ شاہ لطیف ٹاؤن میں تعینات تھے۔ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔واضح رہے کہ یہ ملیر ضلع میں ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 18 اگست کو بن قاسم ٹاؤن میں بھی ایک پولیس افسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

55 سالہ خاتون کے ہاں 17ویں بچے کی پیدائش

امریکاکے کیتھولک اسکول میں فائرنگ، 2 طلبا ہلاک، 17 زخمی

ڈسکہ میں سکھ برادری کا پاک فوج کے ریلیف آپریشن پر اظہارِ تشکر

افغانستان میں بس حادثہ، 25 افراد جاں بحق، 27 زخمی

Shares: