وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر تمام اداروں کو فوری طور پر الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سیلاب سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقامات پر 4 اور 5 ستمبر کو اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایات کیں کہ تمام ادارے صوبائی مون سون ہنگامی پلان کے تحت 24 گھنٹے الرٹ رہیں۔پشتوں اور آبادیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔خیمے، راشن بیگ، کشتیاں، ادویات اور مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور حفاظتی ویکسینیشن مہم فوری شروع کی جائے۔مراد علی شاہ نے زور دیا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور تمام ادارے این ڈی ایم اے اور وفاقی محکموں سے مکمل رابطے میں رہیں۔

وزیراعظم کا چین کا دورہ، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

کراچی میں پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق

55 سالہ خاتون کے ہاں 17ویں بچے کی پیدائش

55 سالہ خاتون کے ہاں 17ویں بچے کی پیدائش

Shares: