ویٹیکن میں ہفتہ وار خطاب کے دوران کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی رہنما پوپ لیو نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزا اور جبری بے دخلی کو روکے اور فوری و مستقل جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے۔

ویٹیکن کے آڈیٹوریم میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں پوپ لیو نے 22 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے پر زور دیا، جس پر شرکاء نے دو بار کھڑے ہو کر بھرپور تالیاں بجائیں۔ یہ اپیل ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے غزہ میں نئی فوجی کارروائی کی تیاریوں کا عندیہ دیا ہے۔تاریخ کے پہلے امریکی پوپ نے حماس کے قبضے میں موجود 50 یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اس جنگ کو ختم کریں جس نے دہشت، تباہی اور موت کو جنم دیا ہے۔

پوپ لیو نے کہا کہ فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔انسانی امداد کے محفوظ داخلے کو یقینی بنایا جائے۔بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کیا جائے۔شہریوں کے تحفظ، اجتماعی سزا کے خاتمے، طاقت کے اندھا دھند استعمال اور آبادی کی جبری بے دخلی پر پابندی عائد ہے۔

سندھ میں ممکنہ سیلاب: مراد علی شاہ کی ہنگامی اقدامات کی ہدایت

سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ بڑھ کرساڑھے چار لاکھ روپے مقرر

وزیراعظم کا چین کا دورہ، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

کراچی میں پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق

Shares: