وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کی حمایت سے نئے ڈیم بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی ڈیم کے لیے فنڈ دینے کی پیشکش کی۔صوبوں نے ڈیموں کے حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ اور ازالہ بغیر کسی سیاسی تفریق کے کیا جائے گا۔پانی کم ہوتے ہی نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، جبکہ درخت لگانے اور کٹائی پر احتساب ضروری ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ معاملات بہتر طریقے سے چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی کو قائمہ کمیٹیوں سے نہیں نکلنا چاہیے۔
ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں کی جا رہی،ا سلمان اکرم راجا
پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، اسی لیے ہم قائمہ کمیٹیوں سے نکلے۔یہ نظام جھوٹ پر کھڑا ہے، ضمنی الیکشن فارم 47 کے بغیر نہیں ہونے دیں گے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات قانونی حق ہے مگر تین چار ماہ سے ان کے خاندان کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ منظم اور مضبوط ہے، کچھ معاملات پر بانی پی ٹی آئی کی رائے کل لی گئی ہے۔
اگر مجھے کسی عقوبت خانے میں ڈالا گیا تو پھر دیکھیں گے حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور ملک بھر میں سیلاب کی آفت کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مطابق سب سے برتر طاقت روحانی و اخلاقی ہے جبکہ سب سے کم تر طاقت جسمانی ہے۔
پوپ لیو کا اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی اور جبری بے دخلی روکنے کا مطالبہ
پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، گوجرانوالہ میں 15 افراد جاں بحق
سندھ میں ممکنہ سیلاب: مراد علی شاہ کی ہنگامی اقدامات کی ہدایت
سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ بڑھ کرساڑھے چار لاکھ روپے مقرر