سیلابی صورتحال کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح دس سے رات دس بجے تک معطل کر دیا گیا۔

فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، ترجمان ایئر سیال کے مطابق سیلابی پانی ایئرپورٹ کے کچھ حصے میں داخل ہوا ہے، انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اورمشینری متحرک ہے، سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پانی کو مشینری کے ذریعے نکالا جا رہا ہے، ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ ترمرکزی حصہ محفوظ ہے، پانی کے اخراج کے لیے ڈی واٹرنگ پمپ مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ رن وے اور دیگر حساس مقامات کو نقصان نہ پہنچے، صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ آپریشن رات دس بجے کے بعد معمول پر آ جائے گا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

سیالکوٹ میں تیز بارشوں نے 49 سالہ بارش کا ریکارڈ توڑ دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر 363.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو 1976 کے بعد سب سے زیادہ بارش ہے6 اگست 1976 کو سیالکوٹ میں 339.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی،جب بھارت نے راوی، چناب اور ستلج میں پانی چھوڑا تو یہ صورتحال مزید خراب ہو گئی اور کئی علاقے زیر آب آ گئے، شہری محفوظ مقامات پر جانے پر مجبور ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

صدر مملکت کا سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار

Shares: