وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈز، لارڈ پال نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانونی تعلیم کے فروغ اور قانونی اصلاحات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان، بیرسٹر اسامہ ملک بھی موجود تھے جنہوں نے قیمتی آرا پیش کیں ملاقات کے اختتام پر طے پایا کہ دونوں ممالک کے ادارے مکالمے، تبادلہ پروگرامز اور مشترکہ اقدامات کے مزید مواقع تلاش کریں گے۔

دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط قانونی ادارے، عالمی تعلیمی تبادلے اور قانونی تربیت میں بہترین بین الاقوامی عملی نمونوں کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرِ قانون نے کہا کہ حکومت معیاری قانونی تعلیم اور پائیدار اصلاحات کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے پرعزم ہے،لارڈ پال نے پاکستان میں قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے اقدامات کو سراہا اور برطانیہ کی جانب سے قانونی تعلیم، پالیسی سازی اور ادارہ جاتی ترقی میں مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی کی تیاری

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ،بچوں،سمیت 18 افراد جاں بحق

اوکاڑہ: سول ڈیفنس کا سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

Shares: