شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے حوالے سے ایک اہم اعلان فرمایا ہے۔

پاکستان میں حالیہ تاریخی اور تباہ کن سیلاب کی وجہ سے، جس نے تمام صوبوں بشمول پنجاب، گلگت، بلتستان اور خیبر پختونخوا کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے نقل مکانی اور بے پناہ جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے، اس وجہ سے امسال لاہور مینارِ پاکستان پر ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کا مقام تبدیل کرکے ایوانِ اقبال لاہور کردیا گیا ہے۔

عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں پر خرچ ہونے والے لاکھوں روپے اب سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے استعمال کیے جائیں گے،اہم اعلانات میں یہ باتیں شامل ہیں۔

کانفرنس کے مقام میں تبدیلی

یہ تقریب مینارِ پاکستان کی بجائے اب ایوانِ اقبال، لاہور میں 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی رات کو منعقد ہوگی۔

آن لائن اور مقامی طور اجتماعات کا انعقاد

وہ لوگ جو عام طور پر کانفرنس کے لیے لاہور کا سفر کرتے ہیں، وہ اپنے شہر میں رہ کر منہاج ٹی وی اور دیگر آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے مقامی منہاج القرآن کے مراکز، مساجد، اور شادی ہالز میں اس تقریب کا انعقاد کرسکتے ہیں۔

خدمت کی اپیل

شیخ الاسلام نے منہاج القرآن کے تمام کارکنان اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سے سیلاب متاثرین کی امداد میں اپنی کوششیں بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس سال، میلاد کی خوشی مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت اور مدد کر کے منائی جائے گی۔

Shares: