ملک میں سیلاب کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

چنیوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے چنیوٹ میں مرکزی شاہرائیں،گلیاں اورمحلے زیرآب آ گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر آفس،سی او بلدیہ،اسسٹنٹ کمشنرکے دفاتر بھی پانی میں ڈوب گئے، محلہ مشکی شاہ،گڑھا محلہ اورمعظم شاہ میں ہرطرف پانی ہی پانی ہے، فرنیچر مارکیٹ سمیت اندرون شہر کی تمام سڑکیں زیرآب آ چکی ہیں،، بارش کے باعث متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے،شیخوپورہ اور گرد و نواح میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جہلم اور گرد و نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

لاہورکے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، راوی روڈ، بند روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ اور چوہنگ کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ڈسکہ میں بھی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

ننکانہ صاحب میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں، متعدد سڑکیں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، شادباغ کالونی اورہاؤسنگ کالونی زیر آب ہے، بارش کی وجہ سے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے مختلف علاقوں کو بجلی منقطع ہو گئی۔

مالاکنڈ، بٹ خیلہ اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے بعد مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، بٹ خیلہ خوڑ میں طغیانی کے باعث سڑکیں زیرآب آ گئیں، سیلابی صورتحال کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے، ہیروشاہ کے برساتی نالے میں گاڑیاں پھنس گئیں۔

فیلڈ مارشل کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے سر فخر سے بلند ہوگیا۔سکھ رہنما

خیبر، لنڈی کوتل میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جمرود میں بارش کے باعث سیلابی ریلے سے آبادی متاثرہونے کا خدشہ ہے، مختلف بازاروں میں سیلابی پانی جمع ہے،ریسکیوآپریشن جاری ہے، بونیر میں بارش سے پیر بابا بازار کی ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیالنڈی کوتل کے مقام پر گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس گئیں۔

Shares: