خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
بارش کے بعد شاہین کالونی ورسک روڈ، ریگی بالا، ناصر باغ اور اطراف کے علاقے زیرآب آگئے۔علی الصبح گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر سمیت نواحی علاقے زیرِ آب آ گئے اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔جی ٹی روڈ، اشرف روڈ، کوہاٹی، ہشتنگری، سکندرپورہ، گلہار، ورسک روڈ، ناصر باغ روڈ اور ریگی ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے.محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش چِراٹ میں 165 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پشاور شہر میں 41 ملی میٹر جبکہ ایئرپورٹ کی حدود میں 35 ملی میٹر بارش ہوئی۔
بارش کا سلسلہ صوبے بھر میں 3 سے 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ادھر، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا اسفندیار خٹک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور عوام کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پشاور اور ملحقہ علاقوں میں کل کی شدید بارش کے باعث پشاور میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے جس کے باعث پشاور کے کئی علاقے زیرِ آب آگئے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا اسفندیار خٹک نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے مقامی متاثرہ آبادی سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
مودی باز نہیں آیا، لیک دستاویزات سے سازش بےنقاب،را کا منصوبہ
پی ٹی اے نے آئی ایم ای آئی ریکارڈ ہٹادیا، نئی پالیسی کا اعلان
گلگت بلتستان کے ضلع رندو میں ٹریفک حادثہ، 4 غیر ملکی سیاح زخمی