وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پر اسکولوں میں منتقل کیا جائے اور ریلیف آپریشن میں کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تمام ادارے سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں اور کئی دہائیوں بعد ایسی شدید صورتحال کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ڈیمز کے اسپل ویز کھولنے کے بعد سیلابی کیفیت پیدا ہوئی تاہم ادارے دن رات متاثرین کے لیے کام کر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی لائقِ تحسین ہے۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں سے 6 لاکھ افراد اور 4 لاکھ سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ بروقت انخلا کے باعث قیمتی جانیں بچائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ صوبائی وزرا متاثرہ علاقوں میں دن رات کام کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ متاثرین کو صاف پانی، کھانا اور ادویات فراہم کی جائیں، جبکہ مویشیوں کے لیے بھی چارے اور پانی کا بندوبست کیا جائے۔ ملتان، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال سمیت دیگر اضلاع میں بھی انخلا یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب عوام کے جوابدہ ہیں اور کسی بھی متاثرہ شخص کو یہ محسوس نہیں ہونا چاہیے کہ وہ اکیلا ہے۔ ہر ضرورت مند تک مدد پہنچنی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ فوج کے جوانوں نے کئی علاقوں سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پشاورمیں موسلادھار بارش، اربن فلڈنگ سے متعدد علاقے زیرآب

مودی باز نہیں آیا، لیک دستاویزات سے سازش بےنقاب،را کا منصوبہ

پی ٹی اے نے آئی ایم ای آئی ریکارڈ ہٹادیا، نئی پالیسی کا اعلان

گلگت بلتستان کے ضلع رندو میں ٹریفک حادثہ، 4 غیر ملکی سیاح زخمی

Shares: