اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی حکومت کے وزیراعظم احمد غالب الرحاوی کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے زیرانتظام خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ دارالحکومت صنعا پر 28 اگست کو کیے گئے فضائی حملے میں وزیراعظم احمد غالب الرحاوی سمیت کئی وزرا شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس کی باضابطہ تصدیق حوثی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے بھی کی۔اسرائیل نے ایک روز بعد دعویٰ کیا تھا کہ فضائی حملے کا ہدف ایران کے حمایت یافتہ گروہ کے چیف آف اسٹاف، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ عہدیداران تھے اور نتائج کی تصدیق جاری ہے۔
حوثیوں کے خبر رساں ادارے نے وزیر دفاع کا بیان بھی شائع کیا، جس میں کہا گیا کہ "ہم اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔” تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ بیان حملے سے قبل دیا گیا یا بعد میں۔احمد غالب الرحاوی نے تقریباً ایک سال قبل وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا، تاہم حکومت کے عملی امور ان کے نائب محمد مفتاح چلا رہے تھے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق محمد مفتاح کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔
متاثرین کو اسکولوں میں منتقل ، ریلیف آپریشن میں کمی نہ آئے: مریم نواز
پشاورمیں موسلادھار بارش، اربن فلڈنگ سے متعدد علاقے زیرآب
مودی باز نہیں آیا، لیک دستاویزات سے سازش بےنقاب،را کا منصوبہ
پی ٹی اے نے آئی ایم ای آئی ریکارڈ ہٹادیا، نئی پالیسی کا اعلان








