اسرائیلی فورسز کی جانب سے ہفتہ (30 اگست) کی صبح سے غزہ شہر میں شدید بمباری جاری ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی افواج نے آج دن بھر کم از کم مزید 50 افراد کو شہید کر دیا۔غزہ کے مقامی ہسپتالوں کے ذرائع کے مطابق شہداء میں سے 10 افراد خوراک کی تلاش کے دوران نشانہ بنائے گئے۔ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے مغربی علاقے نصر محلہ میں ایک بیکری پر بھی حملہ کیا، جس میں 11 افراد شہید ہوئے۔سول ڈیفنس نے بتایا کہ فضائی حملے میں بیکری، اس کے قریب موجود خیمے اور شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا، جن میں بچے بھی شامل تھے۔

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے خبردار کیا ہے کہ جاری اسرائیلی فوجی آپریشن سے مزید تقریباً 10 لاکھ افراد دوبارہ بے گھر ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جنگ کے دوران اب تک کم از کم 63 ہزار 371 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 59 ہزار 835 زخمی ہو چکے ہیں۔

ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست منظور

طالبان حکومت نے رومانوی اور تنقیدی شاعری پر پابندی عائد کر دی

کویتی سفارتکار کی شکایت پر ایف بی آر کو ٹیکس واپسی کا حکم

پنجاب سیلاب متاثرین کے لیے مفت کالنگ سہولت میں توسیع

Shares: