لبنانی ملیشیا”حزب اللہ ” کی مدد کرنے والے کسی گروہ یا فرد کو معافی نہیں‌ ، امریکا

0
59

امریکا نے انتباہ جاری کیا ہےکہ واشنگٹن ہر اس فرد یا گروہ کو کوئی معافی نہیں‌ دے گا جس نے حزب اللہ کوکسی بھی نوعیت کی مدد فراہم کی اور اسے سخت سزا دی جائے گی.اس سے پہلےامریکا نے حزب اللہ کی مبینہ طور پر مالی امداد کرنے پر ایک لبنانی بینک کو بلیک لسٹ کیا ہے۔
حزب اللہ پر اسرائیل پر حملے کرنے کا الزام ہے اور ساتھ ہی شام میں‌اسی فوجوں کی مدد کرنے کا الزام بھی ہے حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں متعدد ٹینک شکن راکٹ داغے جس میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ اسرائیل کے فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے ایک فوجی اڈے اور فوجی گاڑیوں کی جانب راکٹ داغے گئے ہیں اور سرحدی علاقے میں واقع فوجی اڈے پر دو سے تین ٹینک شکن میزائل گرے ہیں۔دوسری طرف حزب اللہ نے دعوی کیا تھا کہ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی اور ہلا ک ہو گئے تھے۔

Leave a reply