نئے مالی سال 26-2025 کے آغاز پر پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق جولائی 2025 میں ماہانہ بنیادوں پر ایران سے پاکستانی درآمدات میں 70 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیاد پر جولائی 2025 میں یہ اضافہ 12 فیصد رہا۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 میں ایران سے درآمدات کا حجم 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ جون 2025 میں یہ حجم 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔گزشتہ سال جولائی 2024 میں ایران سے درآمدات 10 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مالی سال 25-2024 کے دوران ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ایران سے پاکستان کی مجموعی درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ مالی سال 24-2023 میں یہ حجم ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔
پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
بھارتی آبی جارحیت، بغیر اطلاع پانی چھوڑنے سے پنجاب میں سیلاب کا خدشہ
کراچی کے حقوق کیلئے جماعتِ اسلامی کا وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا
پاکستان سیلابی صورتحال سے دوچار،متاثرین کا ساتھ دیں گے،یوسف رضا گیلانی